عمران خان کا ہائیکورٹ سے رجوع

عمران خان کا ممکنہ فوجی تحویل کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے 9مئی مقدمات میں ملٹری کورٹ ٹرائل کے لیے خود کو فوجی تحویل میں دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل عزیر کرامت بھنڈاری کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ۔
دائر درخواست میں سیکرٹری قانون، سیکریٹری داخلہ اور وفاق کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد، آئی جی پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی جیل خانہ جات کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ بانی پی ٹی آئی کو فوجی تحویل میں دینے سے روکا جائے۔
یقینی بنایا جائے کہ بانی پی ٹی آئی کی سویلین عدالتوں اور سویلین تحویل میں رہیں۔

مزید پڑھیں:  لاپتہ افراد کیس میں‌ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور طلب