فرانس میں تارکین وطن کی کشتی

فرانس میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی‘ 12 افراد ہلاک

ویب ڈیسک: فرانس میں تارکین وطن کی کشتی الٹ جانے سے اس میں سوار افراد میں 12 ہلاک جبکہ ریسکیو کئے جانے والے افراد میں 10کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، تاہم مجموعی طور پر 53 افراد کو زندہ بچا لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ گیرالڈ درمانن کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پناہ گزینوں کی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
فرانسیسی وزیر داخلہ نے سوشل میڈیا میسجنگ ایپلیکیشن ایکس پر اپنے پیغا میں لکھا ہے کہ اس خوفناک حادثے میں دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
ایمرجنسی سروسز لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھیں گی اور اس حادثے کے متاثرین کا خیال رکھیں گی۔ فرانس کے کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ کشتی میں سوار دس لوگوں کی حالت تشویشناک ہے۔
یاد رہے کہ فرانس میں تارکین وطن کی کشتی الٹ جانے سے ابھی تک 53 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امل ملیشیا سے حزب اللہ، حسن نصراللہ کی مثالی کامیابی کاسفر