وزیراعظم کی ارکان اسمبلی کو ہدایت

وزیراعظم کی تمام ارکان اسمبلی کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگ سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کردی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت وزیراعظم نے تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو باہر روک سے روک دیا ہے ۔
وزیراعظم کی جانب سے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کو اسلام آباد میں موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
وزیراعظم کی ہدایت کے حوالے سے مسلم لیگ ن سمیت تمام اتحادی جماعتوں کے ارکان کو اگاہ کردیا گیا ہے۔
معاملے کی ذمہ داری قومی اسمبلی میں چیف وہب طارق فضل کو زمہ داری سونپ دی گئی ہے ۔
ڈاکٹر طارق فضل نے تمام ارکان سے بھی رابطہ کرلیا اور بیرون ملک موجود ارکان کو واپس بلا لیا ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں آئندہ ہفتہ کسی بھی رکن کی بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  امل ملیشیا سے حزب اللہ، حسن نصراللہ کی مثالی کامیابی کاسفر