لکھنو میں رہائشی عمارت

بھارتی شہر لکھنو میں رہائشی عمارت گرنے سے 8افراد ہلاک

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر لکھنو میں رہائشی عمارت گرنے سے 8افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام لکھنو کے علاقہ ٹرانسپورٹ نگر میں پیش آیا جہاں منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 8 افراد ہلاک اور 28افراد زخمی ہوئے۔
مقامی انتظامیہ کا بتانا ہے کہ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے اور کوشش ہے کہ مزید کوئی شخص ملبے تلے نا دبا ہو۔
پولیس کے مطابق عمارت 4 سال قبل تعمیر کی گئی تھی، عمارت گرنے کے وقت ایک حصے پر تعمیراتی کام جاری تھا۔
حکام کے مطابق 3 منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور پر ایک موٹر ورکشاپ اور گودام بنا ہوا تھا جبکہ پہلی منزل پر ایک میڈیکل کے سامان کا گودام تھا۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثے میں ملاکنڈ کے دو انجینئرز بھی شہید