پی ٹی آئی جلسے کا مقصد

پی ٹی آئی جلسے کا مقصد مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے،طلال چوہدری

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالہ کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے۔
اپنے بیان میں طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک نہیں 100جلسے کر لے این آر او نہیں ملے گا اور نہ ہی سیاسی انتشار اور 9 مئی کرنے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے جلسے کا مقصد اڈیالا کے مجرم کو سزاؤں سے معافی دلانا ہے، جیسے ہی 190 ملین پائونڈ کیس کا فیصلہ قریب آیا تو انہیں جلسہ یاد آگیا۔
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ پی ٹی آئی کے جلسے کے لیے سہولیات دے گی لیکن قانون کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم ناراض، حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظریانی کا عندیہ