ٹرمپ امریکا کیلئے خطرہ قرار

سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے ٹرمپ کو امریکا کیلئے خطرہ قرار دیدیا

ویب ڈیسک: سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکہ کے بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے ۔
سابق امریکی نائب صدر ڈک چینی نے کملا ہیرس کی حمایت اور ڈونلڈ ٹرمپ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے لیے کوئی شخص اتنا بڑا خطرہ نہیں جتنا ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
ڈک چینی کی حمایت حاصل ہونے پر ڈیموکریٹس نے کہا کہ کملاہریس کو فخر ہے کہ انہیں سابق نائب صدرکی حمایت حاصل ہوئی۔
ڈک چینی سابق صدر جارج بش کے دور میں 2001سے 2009 تک امریکا کے نائب صدر رہے۔
دوسری جانب سابق نائب صدر اور ریپبلکن رہنما کی جانب اپنی مخالفت کرنے پر ٹرمپ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ڈک چینی وہ غیر متعلقہ ری پبلکن ہیں جو نہ ختم ہونے والی بیہودہ جنگوں کے بادشاہ تھے۔
یاد رہے امریکا میں رواں سال 5 نومبر کو صدارتی الیکشن کے لیے ووٹنگ ہونی جہاں امریکی نائب صدر کملا ہیرس ڈیموکریٹ امیدوار ہیں جبکہ ریپبلکن پارٹی کی طرف سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑیں گے۔

مزید پڑھیں:  لاتعداد فوائد کا حامل پھل امرود مدافعتی نظام مضبوط کرے