طاقتور طوفان 'یاگی

ایشیا کا طاقتور طوفان ‘یاگی ویت نام سے ٹکرا گیا،4افراد ہلاک

ویب ڈیسک: ایشیا میں رواں سال کا سب سے طاقتور طوفان ‘یاگی ‘چین کے بعد ویت نام سے ٹکرا گیا ہے جس میں مختلف حادثات کے دوران 4افراد ہلاک ہوئے ۔
طوفانی ہواؤں سے ویت نام کے شمالی علاقوں میں گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ 12لاپتہ اور 78 زخمی ہوگئے۔
چین میں طوفان کے باعث بجلی گرنے، شدید بارش اور 145 میل فی گھنٹہ رفتار کی ہواوں سے درخت جڑ سے اکھڑ گئے تھے جس سے 2افراد ہلاک اور 92زخمی ہوئے تھے۔
طوفانی ہواؤں کی وجہ سے 8لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی، طوفان یاگی چین کے صوبے ہینان سے ٹکرایا تھا۔

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس