عمران خان جلسے جلوسوں سے

عمران خان جلسے جلوسوں سے باہر نہیں آسکتے، عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ آج اسلام آباد میں تماشہ ہونے جارہا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی عمران خان جلسے جلوسوں سے باہر نہیں آسکتے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہمیں جلسے سے نہیں ان کے کرتوتوں سے ڈر لگتا ہے، ان کے فتنے فساد پر اعتراض ہے، حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سرکاری وسائل استعمال کرکے عوام کو جلسے میں لایا جارہا ہے ،پہلے جلسہ ملتوی کرنے کا ریٹ فی بندہ 5 ہزار روپے تھا، پتہ نہیں آج کتنا ہوگا؟۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کل سڑکوں پر بھاگ رہے تھے، یہ حقیقی آزادی کس سے لینا چاہتے ہیں؟ امریکا کے آگے آپ لیٹ گئے، اسٹیبلشمنٹ کے پائوں پڑ رہے ہیں۔
عظمی بخاری نے کہا کہ آج پورے سرکاری وسائل کو استعمال کرکے پشاور سے لایا جائیگا، ان کا مقدر جلسے جلوس نکالنا ہے، ان کو حقیقی آزادی کس سے لینی ہے، مریم نواز پنجاب کے عوام کو ہر طرح کا ریلیف دیں گی۔
وزیراطلاعات پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد جلسے کے لیے پختونخوا کے عوام کے وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں، ہمیں ان کے جلسوں سے نہیں کرتوتوں سے ڈر لگتا ہے لیکن کسی کو حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
جلسہ کرنے پر نہ کل اعتراض تھا نہ آج اعتراض ہے، فتنہ فساد کرنے پر آج بھی اعتراض ہے اور کل بھی تھاانہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اسرائیلی بھی بانی پی ٹی آئی کی محبت میں مرے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی والے 9 مئی کو پاکستان کی سالمیت پر حملہ آور ہوئے نہیں معلوم آج کتنے اقبال خان خیبرپختونخوا سے اسلام آبادآئیں گے۔
عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ نیب قوانین سے فائدہ اٹھانے کے لیے سب سے پہلی درخواست بانی پی ٹی آئی کی ہے، دوسروں کو چور کہنا والا خود اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جلسے جلوسوں سے باہر نہیں آ سکتے، وہ اپنے اعمال کا حساب دے کر ہی جیل سے باہر آ سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں مضر صحت پانی پینے سے خواتین اور بچوں کی حالت غیر