کارکنوں کو اہم ہدایات

پی ٹی آئی قیادت کی جلسے کے لئے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی قیادت نے اسلام آباد جلسے میں آنے والے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کردیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نواحی علاقے سنگجانی جلسے کے لئے ملک کے مختلف شہروں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔
میں جلسہ کیا جا رہا ہے جس کے لیے ملک کے مختلف شہروں سے کارکنوں کی آمد کا سلسلسہ جاری ہے۔
جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں سڑکوں کو جگہ جگہ کنٹینٹر لگا کر بند کر دیا گیا ہے ۔
اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت سے جلسے کی اجازت کے لیے ملنے والی این او سی پر سختی سے عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔
پی ٹی آئی قیادت نے کارکنوں کو کسی بھی صورتحال میں اسلحے کا استعمال نہ کرنے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
قیادت کی جانب سے مقامی عہدیداروں کو قافلے میں شامل لوگوں پر کڑی نظر رکھنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے، عہدیداروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مشکوک شخص نظر آئے تو فوری طور پر اسے پکڑا جائے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کو یہ ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں کہ جلسے میں کسی قسم کی بدامنی نہیں ہونی چاہیے، یوتھ ونگ ماسک، نمک اور شیلنگ سے بچا کے دیگر آلات اپنے ساتھ رکھیں۔

مزید پڑھیں:  افغانستان کی صورتحال جنگجو گروہوں کیلئے سازگاربنی ہوئی ہے: سعودی وزیر خارجہ