ویب ڈیسک: وانا بازار میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ جنوبی وزیرستان کے وانا بازار میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے اسماعیل نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی نعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کردیا ۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments