وزارت داخلہ کا انکار

عام انتخابات:وزارت داخلہ کا موبائل، نیٹ بندش کی وجوہات بتانے سے انکار

ویب ڈیسک: وزارت داخلہ نے 8فروری کو عام انتخابات کے موقع پر موبائل اور انٹرنیٹ بند کرنے کی وجوہات بتانے سے انکار کردیاہے ۔
وزارت داخلہ نے مذکورہ معلومات کو رائٹ ٹو انفارمیشن کے تحت کلاسیفائیڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ معلومات فراہم نہیں کی جاسکتیں۔
پاکستان انفارمیشن کمیشن نے بھی وزارت داخلہ کو مذکورہ معلومات فراہم کرنے سے استثنیٰ دے دیا۔
پی ٹی اے نے جواب دیا ہے کہ وزارت داخلہ وفاقی حکومت کے احکامات پر ہدایات جاری کرتی ہے۔
پی ٹی اے ان ہدایات پر عمل درآمد کی پابند ہے، قومی سلامتی اور سکیورٹی صورتحال کے تحت سروسز بند کی جاتی ہیں۔

مزید پڑھیں:  امریکا میں طوفان وسیلاب سے تباہی، 43 افراد ہلاک، سیکڑوں گھر تباہ