مشکوک شخص گرفتار

اسلام آباد : پی ٹی آئی جلسہ گاہ سے مشکوک شخص گرفتار

ویب ڈیسک: اسلام آباد میں سنگجانی کے مقام پر آج ہونے والے (پی ٹی آئی) کے جلسے سے مشکوک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مشکوک شخص کو حراست میں لے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
قبل ازیں، سنگجانی میں سرچ آپریشن کے دوران ایک مشکوک بیگ برآمد ہوا جس میں سے تباہی کے آلات، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز اور بارودی مواد برآمد ہوا۔
اسلام آباد پولیس کے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بارودی مواد کو غیر موثر بنا دیا۔
پولیس نے فوری طور پر علاقے کو کارڈن آف کر دیا جبکہ شہر میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا 6وزارتیں ،ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان