پولیس اہلکار شہید

لکی مروت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ،چچا زاد بھائی زخمی

ویب ڈیسک: لکی مروت میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید جبکہ چچا زاد بھائی زخمی ہو گیا ۔
واقعہ لکی مروت کے گاؤں منگترا گنڈی عمر چیکڑ میں پیش آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر معتبر خان کو شہید کردیا ۔
فائرنگ کی زد میں آکر معتبر خان کا چچا بھائی اسفندیار بھی زخمی ہو گیا ۔
اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے موقع موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔
حملہ آور واردت کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔
پولیس ترجما ن کے مطابق شہید معتبر خان کی لاش اور زخمی کو سرائے نورنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کےزیر اہتمام نیشنل انڈر گریجویٹ میڈیکل ریسرچ کانفرنس