افغان طالبان کی جارحیت

افغان طالبان کی جارحیت، پاک فوج کی جوابی کارروائی، 8 طالبان ہلاک

ویب ڈیسک: پاک افغان سرحدپر افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں اہم کمانڈروں سمیت 8طالبان ہلاک ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق 7ستمبر کی صبح سے افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بھاری ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔
پاکستان آرمی کی جانب سے افغان فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، جس کے نتیجے میں اہم کمانڈروں سمیت 8 طالبان ہلاک جبکہ 16زخمی ہو گئے ۔
ذرائع نے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ ہلاک ہونے والوں میں دو اہم کمانڈرز خلیل اور جان محمد بھی شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔
دہشت گردی کے حملوں کے ساتھ ساتھ اب افغان طالبان کی بین الاقوامی سرحد پر جارحیت کھل کر سامنے آرہی ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی تاجر برادری کو ایس آئی ایف سی کیساتھ مل کر کام کی دعوت