عبدالمجید تبون دوسری مرتبہ الجزائر

عبدالمجید تبون دوسری مرتبہ الجزائر کے صدر بن گئے

ویب ڈیسک: عبدالمجید تبون دوسری مرتبہ الجزائر کے صدر بن گئے، اس سے قبل بھی انہوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے عبدالمجید تبون کی دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے قومی انتخابات میں 50 لاکھ 329 ہزار 253 ووٹ حاصل کئے، 94 اعشاریہ 65 فیصد ووٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی وہ دوسری بار صدرتی منصب پر براجمان ہو گئے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق دوسرے امیدوار اور سوسائٹی فار پیس تحریک کے سربراہ عبد العالی حسانی شریف نے ایک لاکھ 78 ہزار 797 ووٹ حاصل کئے۔
الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ملک میں شفاف انتخابات کے حصول کے لئے بھرپور انداز میں کام کیا گیا ہے اور اس کے لئے تمام امیدواروں کے درمیان منصفانہ مقابلہ یقینی بنایا ہے۔
یاد رہے کہ عبدالمجید تبون دوسری مرتبہ الجزائر کے صدر بن گئے، اس سے قبل بھی انہوں نے انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

مزید پڑھیں:  وفاقی حکومت کا 6وزارتیں ،ڈیڑھ لاکھ ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان