خیبرپختونخوا کے 27اضلاع میں پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، اس موقع پر مہم کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے 50 ہزار پولیس اہلکارسیکورٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے 27اضلاع میں پولیو مہم شروع، فول پروف سیکورٹی انتظامات

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے 27اضلاع میں پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، اس موقع پر مہم کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے 50 ہزار پولیس اہلکارسیکورٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔
انسداد پولیو کے پہلا مرحلہ 27اضلاع بنوں، شمالی وزیرستان، جنوبی وزیرستان بالائی، جنوبی وزیرستان لوئر، ملاکنڈ، سوات، دیر اپر، دیر لوئر، چترال لوئر، چترال اپر، باجوڑ، کوہستان اپر، کوہستان لوئر، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور کوہاٹ میں شروع ہوا ہے۔
اس دوران ان اضلاع میں مجموعی طور پر 57 لاکھ 53 ہزار 52 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
مہم کا دوسرا مرحلہ 23 ستمبر سے شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور دوسرے مرحلے میں6لاکھ 72ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔
مہم کے سلسلے میں 72 ہزار سے زائد پولیو ورکرز فیلڈ میں ہوں گے اور پچاس ہزار سے زائد پولیس اہلکار ان ٹیموں کی نگرانی کریں گے۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کا داغ ختم کرے گی، انسداد پولیو مہم کا موثر نتیجہ نکلے گا۔
وزیر اعظم ہاوس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ والدین اپنے5 سال سے کم عمر بچوں کو تمام عمرکی معذوری سے بچائیں۔
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے 27اضلاع میں پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، اس موقع پر مہم کو محفوظ اور کامیاب بنانے کیلئے 50 ہزار پولیس اہلکارسیکورٹی پر مامور کئے گئے ہیں۔
دوسری طرف ہنگو میں آج سے 7 روزہ پولیو مہم شروع ہو گئی ہے، اس دوران 1 لاکھ 7 ہزار 38 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
محکمہ صحت کے مطابق ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے 456 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجو کہ گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی ۔
اس حوالے سے ڈی سی گوہر زمان نے کہا ہے کہ والدین اس دوران مکمل تعاون کریں۔

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا