قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام5

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام5 بجے طلب، 8 نکاتی ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام5 بجے طلب کر لیا گیا ہے جس کیلئے 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا تیار کر کے جاری کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی۔
وقفہ سوالات بھی اجلاس کی کارروائی کا حصہ ہوگا۔
وزیر آباد ضلع میں پاسپورٹ آفس کی عدم دستیابی سمیت حیدرآباد ایئرپورٹ کی کمرشل پروازوں کے لئے بندش پر توجہ دلا نوٹس بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
یاد رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام5 بجے طلب کر لیا گیا ہے جس کیلئے 8 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنا ہے،حافظ نعیم