ملک بھر میں انسدادپولیو مہم شروع

ملک بھر میں انسدادپولیو مہم شروع، 3 کروڑ بچوں کی ویکسینیشن ہدف

ویب ڈیسک: ملک بھر میں انسدادپولیو مہم شروع کر دی گئی ہے، اس دوران 3 کروڑ بچوں کو ویکسین دینا ہدف مقرر کیا گیاہے۔
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے پولیو کو جڑ سے خاتمے کیلئے خصوصی پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔ آج سے شروع 7 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 115 اضلاع میں 5 سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔
9 تا 15 ستمبر چلائی ج انے والی خصوصی انسدادپولیو مہم کے دوران 2 لاکھ 86 ہزار پولیو ورکرز حصہ لیں گے، جو گھرگھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مہم کا آغاز کرتے ہوئے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔
شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والوں کے شکر گزار ہیں، وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مل کر پولیو کا داغ ختم کرے گی اور آنے والے ماہ و سال میں ملک سے پولیو کا خاتمہ ہوگا۔
وزیراعظم نے وفاقی وصوبائی عہدیداران، پولیو ورکرز، سکیورٹی اہلکاروں سمیت سب کی انسداد پولیو کیلئے کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
یاد رہے کہ ملک بھر میں انسدادپولیو مہم شروع کر دی گئی ہے، اس دوران 3 کروڑ بچوں کو ویکسین دینا ہدف مقرر کیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  فلسطین کے دو ریاستی حل کی بات امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنا ہے،حافظ نعیم