2 کمپیوٹرز سپریم کورٹ سے چوری

لاکھوں مالیت کے 2 کمپیوٹرز سپریم کورٹ سے چوری

ویب ڈیسک: چوری کی انوکھی واردات، لاکھوں مالیت کے 2 کمپیوٹرز سپریم کورٹ سے چوری ہو گئے ہیں۔
ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں کمپیوٹر سسٹم چوری ہونے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اس حوالے سے درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں شفٹ کیا گیا تھا جہاں سے وہ چوری ہوئے، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 2 نئے کمپیوٹر موجود نہیں ہیں۔
درج ایف آئی آر کے مطابق نئے کمپیوٹرز میں سی پی یو اور ایل سی ڈیز شامل تھیں، اس دوران سی سی ٹی وی فوٹیجز دیکھنے میں 2 ملازمین فیصل اور زاہد مشکوک نقل و حرکت کرتے دیکھے گئے ہیں، یاد رہے کہ چوری شدہ دونوں کمپیوٹرز کی مالیت 6 لاکھ روپے ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ چوری کی انوکھی واردات، لاکھوں مالیت کے 2 کمپیوٹرز سپریم کورٹ سے چوری ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  شمالی وزیرستان ہیلی کاپٹر حادثے میں ملاکنڈ کے دو انجینئرز بھی شہید