اٹک پار کر کے دکھائیں

اٹک پار کر کے دکھائیں، رانا ثنا اللہ کی علی امین گنڈاپور کو وارننگ

ویب ڈیسک: وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ ایک بار پھر رواتیی انداز میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو خبردار کرنے لگے، آپ اٹک پار کر کے دکھائیں۔
رانا ثنا نے کہا کہ اسلام آباد کی طرف سے جلسہ گاہ آنے والوں کو نہیں روکا گیا۔ جلسے میں جو تقریر کی گئی وہ انارکی پھیلانے کے لیے کی کوشش ہے۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے جس لہجے میں کہا کہ میں لاہور آ رہا ہوں، انہیں جواب بھِ اسی لہجے میں ٘لے گا، اب آپ اٹک پار کر کے دکھائیں۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے عمران خان کی رہائی کیلئے حکومت کو ڈیڈ لائن دی ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ عمران خان کے وکلا نے بتایا ہے کہ ان کے کیسز ختم ہو چکے ہیں، ایک سے 2 ہفتے میں انہیں قانونی طور پر رہا نہ کیا گیا تو ہم پھر انہیں خود رہا کریں گے۔
ادھر وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی وزیراعلی خیبرپختون خوا کی تقریر پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقریر انارکی پھیلانے کیلئے ہے، یہ یاد رکھیں کہ کس کے کہنے پر انہیں وزیراعظم سے ملایا گیا تھا.

مزید پڑھیں:  کوہاٹ میں مضر صحت پانی پینے سے خواتین اور بچوں کی حالت غیر