تہکال کے رہائشیوں کا بجلی لوڈشیڈنگ

تہکال کے رہائشیوں کا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج، یونیورسٹی روڈ بند

ویب ڈیسک: تہکال کے رہائشیوں کا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران یونیورسٹی روڈ بند کر دیا گیا۔
لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے تہکال کے رہائشیوں نے یونیورسٹی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔
احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کی جانب سے پیسکو حکام کے خلاف بھی شدید نعرہ بازی کی گئی۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی لوڈشیڈنگ ختم کی جائے یا کم از کم اس کا دورانیہ ہی کم کیا جائے، سخت گرمی میں بجلی لوڈشیڈنگ کا عذاب جاری ہے،اس سے گھر پر موجود معمر افراد سمیت خواتین کو امور خانہ داری میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تہکال کے رہائشیوں کا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے، احتجاج جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترامیم میں مولانا کو آن بورڈ لینا چاہیے، رانا ثناء اللہ