انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ

کوہاٹ کے عوام نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے عوام نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔ ضلع کوہاٹ کے علاقہ بورکہ کے عوام نے 5 روزہ پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کر دیئے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ پینے کو صاف پانی نہیں سکول کی بوسیدہ عمارت کی تعمیر نہیں ہو رہی، جب تک پینے کا صاف پانی اور بچوں کا پرائمری سکول کی بوسیدہ عمارت کی تعمیر نہیں ہوتی بائیکاٹ جاری رہے گا۔
علاقائی امن کمیٹی کے مطابق سکول کی بوسیدہ عمارت کی وجہ سے سینکڑوں بچوں کی زندگی خطرے میں ہے۔
ذرائع محمکہ تعلیم کے مطابق چار سال سے صوبائی حکومت سے فنڈ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
یاد رہے کہ کوہاٹ کے عوام نے انسداد پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔ علاقہ بورکہ کے عوام نے 5 روزہ پولیو مہم کا بائیکاٹ کرتے ہوئے اپنے مطالبات پیش کر دیئے۔

مزید پڑھیں:  لاتعداد فوائد کا حامل پھل امرود مدافعتی نظام مضبوط کرے