دیربالا میں سڑک تنازعہ پر فائرنگ

دیربالا میں سڑک تنازعہ پر فائرنگ، علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

ویب ڈیسک: دیربالا میں سڑک تنازعہ پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ضلع دیر بالا کے علاقے نہاگ درہ میں کرپاٹ اور سیڑھئی کی سڑک کا تنازعہ شدت اختیار کر گیا ، اس حوالے سے دونوں طرف سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران دو خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
سڑک تنازعہ پر فائرنگ کے دوران بھاری اسلحے کا استعمال کیا گیا جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا۔
یاد رہے کہ اس دوران دونوں دیہاتوں میں سرکاری سکول بند کر دیئے گئے تاکہ کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے پائے۔
یاد رہے کہ دیربالا میں سڑک تنازعہ پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران بھاری اسلحہ کا استعمال کیا گیا جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلی نے 5گھنٹے پوری پنجاب اور وفاقی انتظامیہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا