عوام کاسمندر جعلی حکومت کیخلاف ریفرنڈم

کل کے جلسے میں عوام کاسمندر جعلی حکومت کیخلاف ریفرنڈم تھا،بیرسٹرسیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کل کے جلسے میں عوام کاسمندر جعلی حکومت کیخلاف ریفرنڈم تھا، حکومت کی جانب اس اشتعال دلانے کی کوشش کے باوجود پارٹی کارکنان نے صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت نے کل پھر 9 مئی کا پلان بنایا تھا مگر ہمارے پرامن کارکنوں نے اسے ناکام بنا دیا، اس دوران پرامن کارکنوں پر شیلنگ کی گئی اور لاٹھیاں برسائی گئیں، متعین کردہ راستوں کو بند کر کے کارکنوں کو اشتعال دلانے کی کوشش بھی کی گئی۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ پولیس پر پتھراو کی جھوٹی کہانی گھڑی جا رہی ہے، اشتعال دلانے کا مقصد پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں پر جھوٹی ایف آئی آرز اور آئندہ این او سی نہ دینے کا بہانہ بنانا ہے۔
پی ٹی رہنماوں اور کارکنوں نے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئےان کے تمام پلان خاک میں ملا دیئے، میں نے ہفتے کے دن صبح ہی کارکنوں کو جلسے کی کامیابی کی مبارکباد دی تھی کیونکہ جعلی حکومت پر شدید خوف طاری تھا۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مزید بتایا کہ کل کے جلسے سے ثابت ہوا کہ جعلی حکومت کتنی حواس باختہ ہوچکی ہے، عوام کا سمندر جعلی حکومت کے خلاف ریفرنڈم تھا، ان کی جانب سے کھڑی کی جانے والی تمام تر رکاوٹوں کے باوجود عوام نے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے ثابت کر دکھایا کہ وفاقی حکومت کی کیا پوزیشن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے اپنے متعین کردہ راستوں کو بھی بند کیا، متعین کردہ راستوں کی بندش کیوجہ سے ہزاروں کی تعداد میں کارکن جلسہ گاہ نہیں پہنچے۔
صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ یہ جعلی حکومت اپنی نااہلی کیوجہ سے گریگی، عوام کا سمندر دیکھ کر ان کے اوسان خطا ہوگئے، وزیراعلی سردار علی امین گنڈاپور عظیم الشان قافلے کے ساتھ جلسے میں شریک ہوئے، ان کی قیادت میں خیبر پختون خوا سے کثیر تعداد میں عوام نے جلسے میں شرکت کی۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ کل کے جلسے میں عوام کاسمندر جعلی حکومت کیخلاف ریفرنڈم تھا، حکومت کی جانب سے کی جانیوالی تمام تر کوششیں پارٹی ورکرز نے ناکام بنا دیں جس پر و داد و تحسین کے مستحق ہیں۔

مزید پڑھیں:  صحافی برادری کی دل شکنی مقصد نہیں، میڈیاکی تنقید مثبت اندازمیں لیں گے