لکی مروت میں‌پولیس اہلکاروں کااحتجاج

امن کی خاطر لکی مروت میں‌پولیس اہلکاروں کااحتجاج، انڈس ہائی وے بند

ویب ڈیسک: علاقے میں‌ قیام امن اور مسلسل حملوں کیخلاف لکی مروت میں‌پولیس اہلکاروں کااحتجاج، پولیس اہلکار ڈیوٹیاں چھوڑ کر احتجاج میں شریک، انڈس ہائی وے بند۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت میں پولیس فورس پر ہونےوالے حملوں کے خلاف پولیس اہلکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران پولیس اہلکار ڈیوٹیاں چھوڑ کر احتجاج میں شریک ہوئے۔
پولیس اہلکاروں نے اس دوران تاجہ زئی کے مقام پر انڈس ہائی وے بند کر دی۔ ریجنل پولیس آفیسر بھی لکی مروت پہنچ گئے۔
پولیس اہلکاروں نے مطالبہ کیا کہ پولیس فورس کو بااختیار بنایا جائے۔ حکومت اور افسران پولیس جوانوں کو تحفظ دینے میں ناکام رہے ہیں۔
مقررین کا کہنا تھا کہ تمام خفیہ ادارے فوری طور پر کنٹرول روم اور پولیس لائن سے نکل جائیں، اگر فوج یہاں سے چلی جائے تو ہم تین ماہ میں دہشتگردی پر قابو پالیں گے۔
اس موقع پر مظاہرین نے فوج اور پولیس افسران کے خلاف بھی شدید نعرے لگائے، اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر بھی لکی مروت پہنچ گئے۔
احتجاج کرتے مظاہرین نے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ ہمیں ڈالری جنگ کا ایندھن بنایا جا رہا ہے۔
بعدازاں احتجاجی پولیس اہلکاروں نے پولیس لائن سے نکل کر انڈس ہائی وے بلاک کر دی۔
یاد رہے کہ علاقے میں‌ قیام امن اور مسلسل حملوں کیخلاف لکی مروت میں‌پولیس اہلکاروں کااحتجاج، پولیس اہلکار ڈیوٹیاں چھوڑ کر احتجاج میں شریک، انڈس ہائی وے بند کر دی۔
آر پی او بھی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے. مظاہرین نے اس موقع پر پولیس افسران کے خلاف بھی نعرے بازی کی.

مزید پڑھیں:  شہید حسن نصراللہ کا جسد خاکی تلاش کرلیا گیا