وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز بڑھنے

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے، ان میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
متعلقہ حکام کے مطابق اسلام آباد میں ڈینگی کے کیسز بڑھنے کے بعد رواں سیزن رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 111 ہو گئی ہے۔
ذرائع نے تبایا ہے کہ دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں 79 اور شہری علاقوں سے 32 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ہسپتال میں 22 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے پنجاب میں ڈینگی کے حوالے سے اعداد شمار جاری کیے گئے تھے۔
اس حوالے سے جاری رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 27 جبکہ ایک ہفتے میں 81 کیسز رپورٹ ہوئے۔ یاد رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کیسز بڑھنے لگے، ان میں بدستور اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سیو غزہ مارچ :سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار