تحصیل میونسپل کمیٹی رستم کے جملہ

تحصیل میونسپل کمیٹی رستم کے جملہ سٹاف کی قلم چھوڑ ہڑتال

ویب ڈیسک: تحصیل میونسپل کمیٹی رستم کے جملہ سٹاف کی قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث معمولات درہم برہم ہو گئے۔
سپینکئی میں سروسز ٹیکس وصولی کے دوران شہری کی جانب سے سٹاف کے ساتھ بدتمیزی کی گئی ہے۔
کار سرکار میں مداخلت اور سروسز ٹیکس نہ دینے پر شہری پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ہڑتال کے باعچ تحصیل بھر میں صفائی ستھرائی کا نظام ٹھپ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹی ایم اے اہلکاروں نے کہا کہ شہری کے خلاف قانونی کاروائی ہونے تک ہڑتال اور احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا، تحصیل کونسل کے جملہ ممبران نے بھی ٹی ایم اے کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کر دیا۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن کا اشارہ