پشاور میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ

پشاور میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ، خاتون جاں بحق، بچے سمیت 3 افراد زخمی

ویب ڈیسک: پشاور میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ اس دوران بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں خاتون جاں بحق اور ایک بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پشاور کے علاقے سربند میں پیش آیا، جس میں خاتون جاں بحق ہو گئی جب کہ 3 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمی ہونے والوں میں 2 سالہ زوحان نامی بچہ بھی شامل ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ گھریلو ناچاقی پر کی گئی ہے، جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
یاد رہے کہ پشاور میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے خاتون جاں بحق جبکہ اس دوران بچے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔

مزید پڑھیں:  وفاقی وزیر امیر مقام کا خیبر پختونخوا میں فوجی آپریشن کا اشارہ