فتنہ گینگ ملکی امن تباہ کرنے

فتنہ گینگ ملکی امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے،عظمیٰ بخاری

ویب ڈیسک: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فتنہ گینگ ملکی امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔
انہوں نے علی امین گنڈا پور کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب پر لشکر کشی کر کے تو دکھائیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کل گندی زبان استعمال کرکے حد پار کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نشئیوں کا نشہ جلدی اتار دیتی ہے، اسلام آباد میں جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ پر قانون حرکت میں آئے گا، فتنہ گینگ ملکی امن تباہ کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وریراطلاعات پنجاب نے کہا کہ کل میلہ مویشاں میں تقریریں ختم ہونے کے بعد ان کی ذہنیت سامنے آگئی، کل کے جلسے میں بلوائیوں نے اپنی اصلیت ظاہر کردی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں پر پتھراؤ کر کے انہیں زخمی کیا گیا، کنٹینرز گرا کر خود کو ٹارزن سمجھنے والے قوم کو کیا پیغام دے رہے ہیں.
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محمود اچکزئی نے پی ٹی آئی کو غیر منظم جماعت انہی کے جلسے میں قرار دیا، علی امین گنڈا پور نے پنجاب لشکر کشی کی دھمکی دی، اب ان سے ان ہی کی زبان میں بات کی جائے گی، ہم صوبوں کی محبتوں کے امین ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور :لبنان پر بمباری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ ،شہیدحسن نصراللہ کو خراج عقیدت