خاتون کی گولیوں سے چھلنی لاش

تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں خاتون کی گولیوں سے چھلنی لاش برامد

ویب ڈیسک: تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں خاتون کی گولیوں سے چھلنی لاش برامد کر لی گئی ہے ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو اطلاع ملی کہ علاقہ اکرام ڈاگ میں لاوارث خاتون کی قتل شدہ نعش پڑی ہے۔
اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو تحویل میں لے لیا، نعش کے حوالے بتایا گیا ہے کہ جاں بحق خاتون کی عمر تقریباً 25/26 سال ہے جس کیساتھ کوئی شناختی دستاویزات نہیں۔
پولیس تفتیشی ٹیم نے جائے موقع سے 3 عدد خالی حول 9 ایم ایم بور برامد کرلی اور نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا۔
پولیس ٹیم نے اہم شواہد کی روشنی میں اصل حقائق جاننے اور ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کیلئے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی۔
یاد رہے کہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں خاتون کی گولیوں سے چھلنی لاش برامد کر لی گئی ہے ۔

مزید پڑھیں:  درباری وزراء کے چیلنج کے باوجود قافلہ اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے