آج عشائیے پر بلا لیا

وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں کے اراکین کو آج عشائیے پر بلا لیا

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ کو آج رات عشائیے پر بلا لیا ۔
ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی جانب سے جے یو آئی (ف)کو بھی عشائیے میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی ہے ۔
جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے تاحال عشائیے میں شرکت کرنے یا نہ کرنے پر کوئی فیصلہ نہیں کیاگیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف عشائیے کے دوران ملکی معاشی صورت حال اور مجوزہ قانون سازی پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔
حکومت ججز کی تعداد بڑھانے سمیت ایک آئینی اصلاحاتی پیکج بھی لانا چاہتی ہے۔
ادھر پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ آج ایوان صدر میں طلب کر لیے گئے ہیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کریں گے، پیپلز پارٹی ارکان پارلیمنٹ کا اجلاس آج رات 8 بجے ہو گا۔

مزید پڑھیں:  سیو غزہ مارچ :سابق سینیٹر مشتاق احمد اہلیہ سمیت گرفتار