خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے

خیبر پختونخوا میں وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت 101ترقیاتی منصوبے جاری

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب میں کہا ہے خیبر پختونخوا میں وفاقی پی ایس ڈی پی کے تحت 101 ترقیاتی منصوبے خیبرپختونخوا میں جاری ہیں۔
تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں جاری وفاقی ترقیاتی منصوبوں کا کل حجم 947 ارب روپے سے زائد ہے۔
تحریری جواب کے مطابق منصوبوں پر 30 جون 2024 تک 304 ارب روپے سے زائد کے اخراجات ہو چکے ہیں۔
رواں مالی سال منصوبوں کے لیے 52 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
احسن اقبال نے اپنے جواب میں کہا کہ گزشتہ دو سال کے دوران خیبرپختونخوا میں وفاق کے تحت 17 ارب 90 کروڑ روپے کے 20 منصوبے مکمل کیے گئے جا چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حسن نصراللہ کی شہادت پر لبنان اور ایران میں سوگ کا اعلان