شیر افضل مروت گرفتار

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر،شیر افضل اور شعیب شاہین گرفتار

ویب ڈیسک: اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر ،شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کو گرفتار کرلیا ۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے باہر آتے ہی پولیس حرکت میں آگئی اور شیر افضل مروت کو حراست میں لے لیا ۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے جبکہ شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کر لیا ہے ۔
رہنما پی ٹی آئی عامر ڈوگر کو بھی حراست میں لے لیا ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ عمر ایوب اور زر تاج گل کو بھی گرفتار کیا جائے گا ۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی گرفتاری سے قبل ان کے ساتھ شیخ وقاص اکرم، صاحبزادہ حامد رضا، زین قریشی اور شاہد خٹک بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تھے۔
شیر افضل مروت کے ساتھیوں اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم پولیس نے حصار میں لے کر انہیں گرفتار کیا اور گاڑی کو قبضے میں لے کر روانہ ہوگئی۔
ذرائع نے بتایا کہ شیر افضل مروت کو پولیس گھسٹتے ہوئے لے گئی۔
علی محمد خان پارلیمنٹ ہاس سیروانہ ہوگئے ہیں اور پولیس کی جانب سے انہیں گرفتارنہیں کیا گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور ریڈ زون کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیے گئے ہیں۔
ڈی چوک، نادرا چوک، سرینا اور میریٹ کے مقام سے ریڈ زون کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شیرافضل مروت کو نئے قانون کے تحت قواعدوضوابط کیخلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا، ان کو پولیس سے تصادم کے مقدمے میں گرفتارکیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کیخلاف بھی کریک ڈائون شروع ہونے کا امکان ہے اور اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طورپر آگاہ کردیا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے ہیں، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بیرسٹر گوہر، عمرایوب، زرتاج گل، عامر مغل، شعیب شاہین، شیر افضل مروت مقدمات میں نامزدہیں جبکہ سیمابیہ طاہر اور راجہ بشارت سمیت 28مقامی رہنما بھی مقدمات میں نامزد ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پارلیمنٹ میں موجودتاحال موجود ہیں ۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن لیڈر کا چیمبرز بند ہونے کے باعث چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر دیگر قائدین سروس برانچ میں بیٹھے ہوئے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  ایم کیو ایم ناراض، حکومت کی حمایت کے فیصلے پر نظریانی کا عندیہ