علی امین کی بڑھکوں سے

علی امین کی بڑھکوں سے عمران خان رہا نہیں ہوں گے ، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا نہیں ہوں گے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین کے 15دن گزر جائیں پھر ہم ان سے کہیں گے کہ آؤ ، اپنے لیڈ ر کو رہا کرلو ۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سیاسی عزائم لے کر پنجاب آئیں تو ویلکم کریں گے، بصورت دیگر پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپورکی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی رہا نہیں ہوسکتا، ان کی باتیں صرف رنگ بازی ہیں اور کچھ نہیں، ان لوگوں نے خیبرپختونخوا کو دیوالیہ کردیا۔
وزیر دفاع نے کہا کہ 9مئی کو کرنل شیرخان کا مجسمہ توڑا اور 6 ستمبر کو فاتحہ پڑھنے چلے گئے، ان لوگوں کا کوئی دین ایمان نہیں اورنہ شرم و حیا ہے۔
ان کا کہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کو اندھیرا نظرآرہا ہے اس لیے اب مایوس ہورہے ہیں، بارہ چودہ ہزار کا جلسہ کرکے بڑی بڑی بڑھکیں مار رہے ہیں، یہ بنگلادیش کی مثالیں دے رہے تھے، بنگلادیش میں تو مجیب الرحمان کا دی اینڈ ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قوم کو ضرورت ہے ان کو سامنے آنا چاہیے، ان کی سیاست میں ایک طویل جدوجہد ہے۔
مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ مولانا فضل الرحمان کو اب کوئی رنجش یا ناراضی نہیں ہے، ایک دو روز میں آپ اس متعلق مثبت نتائج دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں:  نیپال میں سیلاب کی تباہ کاریاں ، 125سے زائد افراد جاں بحق