شانگلہ میں جیپ حادثے کا شکار

شانگلہ میں جیپ حادثے کا شکار ،4افراد جاں بحق ،2زخمی

ویب ڈیسک: شانگلہ میں جیپ حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ شانگلہ کی تحصیل چکیسر کے علاقہ خدنگ میں پیش آیا جہاں جیپ گہری کھائی میں جا گری ۔
حادثے کے نتیجے میں جیپ میں سوار 4افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو فوری طورپر چکیسر تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مزید پڑھیں:  ڈی آئی خان سے کوہاٹ تک حکومتی رٹ موجود نہیں،گورنر فیصل کنڈی