جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں

جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، بیرسٹر سیف کا گرفتاریوں پر ردعمل

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قائدین کی گرفتاریوں سے واضح ہوا کہ جعلی حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
مشیر اطلاعات نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اوردیگر رہنمائوں کی گرفتاری پرردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو کامیاب جلسے کی سزا دی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج دوپہرڈھائی بجے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے رابطہ ہوا ہے اس کے بعد سے ان کا فون بند جارہا ہے ۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پورنے کہا تھا اسلام آباد میٹنگ میں جارہا ہوں، ابھی ہمیں کچھ نہیں پتہ وہ کدھرہیں، ان کے سٹاف کا بھی فون بند ہے۔
مشیراطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پورنے ا گرکوئی نازیبا بات کی تواس کے لئے قوانین موجود ہے، پارلیمنٹ کویرغمال بنا کرکریک ڈائون کیا جارہا ہے۔
بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا کہ کے پی میں گورنرراج تو معمولی بات ہو گی، حکمران پورے ملک میں اس طرح کے حالات چاہتے ہیں، سب سے بڑی پارٹی کے خلاف کریک ڈان کرکے یہ خود ہی سیاسی خود کشی کی طرف جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت حالات قصد اً خراب کررہی ہے اورحالات خراب کرکے اپنی ڈوبتی سلطنت کو مزید سانسیں دینے کی ناکام کوشش کی جارہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کے حرکتوں سے لگتا ہے کہ وہ خود خودکشی کرنے پر تلی ہوئی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی جعلی حکومت کی فسطائیت پر خاموش نہیں بیٹھیں گی۔

مزید پڑھیں:  افغانستان سے دہشتگردی:چین روس اور ایران کی پاکستان کے موقف کی تائید