چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ

چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد آج کرچی پہنچے گا

ویب ڈیسک: چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد آج کرچی پہنچے گا، اپنے 4 روزہ دورہ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد تمام تر انتظامات و سیکورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لے گا۔
ذرائع کے مطابق 6 رکنی وفد نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ ٹیموں کے لیے مجوزہ ٹریننگ سہولیات کا بھی معائنہ کرے گا۔
اس دوران انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام اور ان کو حاصل سہولیات کے لیے ہوٹل مینجمنٹ سے بھی ملاقاتیں شیڈول ہیں۔
آئی سی سی وفد سیکیورٹی اداروں کے حکام کی بریفینگ کے ساتھ حفاظتی امورز پر تبادلہ خیال بھی کرے گا۔
اس کے بعد دورے کے دوسرے مرحلے میں آئی سی سی وفد اسلام آباد اور لاہور کا بھی دورہ کرے گا اور اس دوران مکمل جانکاری حاصل کی جائیگی، اسی طرح مرحلہ وار انتظامات کا بھی مشاہدہ کیا جائیگا۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی انتظامات دیکھنے کے لیے پاکستان آنے والا مجموعی طو پر یہ آئی سی سی کا چوتھا وفد ہوگا۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی انتظامات کا جائزہ لینے آئی سی سی وفد آج کرچی پہنچے گا، اپنے 4 روزہ دورہ کے دوران انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا وفد تمام تر انتظامات و سیکورٹی صورتحال کا مکمل جائزہ لے گا۔

مزید پڑھیں:  بیروت، واکی ٹاکی دھماکوں میں شہداء 20 ہوگئے