پزشکیان کی سعودی ولی عہد کو

پزشکیان کی سعودی ولی عہد کو دورہ ایران کی دعوت

ویب ڈیسک: مسعود پزشکیان کی سعودی ولی عہد کو دورہ ایران کی دعوت، خود جلد سعودی عرب دورے کا عندیہ دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو دورہ ایران کی دعوت دے دی۔
ایرانی صدر نے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان کو باضابطہ دعوت نامہ دیا گیا ہے اور وہ خود بھی جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل سے اسرائیل ایران کو علاقائی جنگ میں گھسیٹنا چاہتا تھا لیکن امن و استحکام کے لیے خود کو روکا تاہم ایران اپنے دفاع کا حق رکھتا ہے۔
ایرانی صدر نے اسرائیل پر حملے میں استعمال ہونے والے ہائپرسونک بیلسٹک میزائل یمن کے حوثیوں کو دینے کی بھی تردید کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور بھتہ خوری میں سر فہرست، وارداتوں میں افغانستان کے فون کالز کا استعمال