ویب ڈیسک: پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی حمایت حاصل ہے، کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی بڑی دہشت گرد تنظیم ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشتگردوں کو افغان عبوری حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کی حمایت اس کالعدم تنظیم کو حاصل ہے جو دہشتگردانہ کارروائیوں میںملوث رہی ہے، پاکستان قومی سطح پر اس دہشتگرد تنظیم کے خلاف کارروائیاں کرتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کرنے کیلئے تیار ہے تاکہ کالعدم تنظیم کے خطرے کو ختم کیا جا سکے۔
ان کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں پرعمل کرے، بین الاقوامی برادری افغانستان میں اپنے مقاصد کو نظر انداز نہ کرے۔
منیر اکرم کا اس موقع پر مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں انسانی بحران اور خواتین کی آواز دبانے پر گہری تشویش ہے۔
Load/Hide Comments