زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار

زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار، سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار کئے جانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب کر لیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کی پارلیمنٹ ہاؤس سے گرفتاری پر سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت دیگر کو 10 دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے زین قریشی کی گرفتاری کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ اس دوران انہوں نے استفسار کیا کہ یہ کب کا واقع ہے؟
وکیل تیمور ملک نے بتایا کہ 9 ستمبر کو اراکین پارلیمنٹ کو گرفتار کیا گیا، عدالت نے کہا کہ قومی اسمبلی سے رپورٹ لے لیتے ہیں۔
عدالت نے وزارت داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد اور سیکرٹری قومی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 دن میں جواب جمع کرانے کی ہدایت کر کے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زین قریشی پارلیمنٹ ہاوس سے گرفتار کئے جانے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری قومی اسمبلی سے جواب طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، نیب کو جواب جمع کرنے کی ہدایت