باپ تین بیٹوں سمیت قتل

چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ ،باپ تین بیٹوں سمیت قتل

ویب ڈیسک: چارسدہ میں چنگ چی رکشہ پرفائرنگ کے نتیجے میں باپ تین بیٹوں سمیت قتل ہو گیا۔
واقعہ شبقدر کے تھانہ بٹگرام کی حدود میں پیش آیا چلتی چہاں چنگ چی رکشہ پر فائرنگ کی گئی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں چنگ چی میں سوار باپ اور تین بیٹوں جاں بحق ہو گئے ۔
مقتولین میں کوٹک جلہر کے رہائشی حضرت بلال، انعام اللہ،بیت اللہ پسران فانوس اوران کے والد فانوس خان شامل ہیں۔
فائرنگ کے نتیجے میں چنگ چی رکشہ ڈرائیور کا ڈرائیور بھی شدید زخمی ہو گیا۔
مقتولین کی نعشیں اور زخمی چنگ چی ڈرائیور کو فوری طورپرہسپتال منتقل کیاگیا ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جارہا ہے ۔

مزید پڑھیں:  آئینی ترمیم ضرور ہوگی، پی ٹی آئی نے بھی وقت مانگا ہے: خواجہ آصف