قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل

ویب ڈیسک: لاہور جلسہ کیلئے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی قیادت میں قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ہو گیا، اور اس کے ساتھ ہی لاہور کی طرف رواں دواں ہے۔
اس سے پہلے وزیر اعلی خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا قافلہ جب صوابی انٹرچینج پہنچا تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا، ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
اس کے بعد وزیراعلی خیبر پختونخوا کا قافلہ صوابی سے لاہور کے لئے روانہ ہو گیا تاہم اس دوران کہا جا رہا تھا کہ صوابی میں وزیراعلیٰ خطاب کریں گے لیکن انہوں نے اس موقع پر کارکنان سے خطاب نہیں کیا۔
حالانکہ وزیراعلیٰ کے صوابی انٹر چینج پر خطاب کے لئے تیاریاں کی گئی تھیں۔
ادھر وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ پنجاب کی حدود میں داخل ہو گیا اور اب موٹر وے پر ہوتا ہوا لاہور کی طرف رواں دواں ہے۔

مزید پڑھیں:  ترکیہ میں پاکستان کی سرجڑی بہنوں کا کامیاب آپریشن