ژوب میں پولیس گاڑی پرحملہ

ژوب میں پولیس گاڑی پرحملہ ، اے ایس آئی سمیت 3اہلکار شہید

ویب ڈیسک: بلوچستان کے علاقے ژوب میں پولیس کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں نتیجے میں اے ایس آئی سمیت انسداد دہشتگردی فورس کے 3 اہلکار شہید ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ژوب کے قریب پیش آیا جہاں پولیس کی گاڑی کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا ۔
فائرنگ کے نتیجے میں اے ایس آئی شہید ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ژوب اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 2 اے ٹی ایف اہلکار بھی شہید ہوئے ۔
شہید اہلکاروں میں سے دو کی شناخت امیر محمد منگل زئی شیرانی اور شفیق اللہ کے ناموں سے ہوئی۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری