6نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

روس کا یوکرین کے 6نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

ویب ڈیسک: روس نے یوکرین کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے 6نیپچون میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس نے دعویٰ کیا ہے کہ177ڈرون، 3فرانسیسی گائیڈڈ بم، 10امریکی ہائی موبیلیٹی آرٹیلری راکٹ سسٹم تباہ کیا گیا ہے ۔
روس کی جانب سے چرکاسی علاقے میں یوکرینی فوجی عمارت اور اسلحہ کے گودام پر بھی بمباری کی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرینی شہر خارکیف کے ایک اپارٹمنٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوگئے۔
خارکیف کے گورنر نے اس حوالے سے دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے اپارٹمنٹ پرگائیڈڈ بم سیحملہ کیا جس سے عمارت اور لوگوں کو نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کے خوف نے ثابت کر دکھایا کہ جلسہ تاریخی ہے، بیرسٹر سیف