مالی میں دہشت گردوں کا سکول پر حملہ

مالی میں دہشت گردوں کا سکول پر حملہ، 80افراد ہلاک ہو گئے

ویب ڈیسک: مالی کے دارالحکومت باماکو میں دہشت گردوں نے سکول پر حملہ کیا ہے جس میں 80افراد جاں بحق جبکہ 250سے زائد زخمی ہو گئے ہیں ۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک مالی کے دارالحکومت باماکو میں دہشگردوں نے ایک سکول کو نشانہ بنایا ۔
دہشت گردوں کے حملے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں زیر تربیت نیم فوجی دستے کے اہلکار بھی شامل ہیں۔
ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ باماکو کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
حکام کے مطابق اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 80 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہوئے۔
زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
مالی کی فوجی انتظامیہ نے دہشت گردانہ حملے کے بعد باماکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو بند کر دیا۔

مزید پڑھیں:  خیبر پختونخوا میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس رپورٹ،وزیراعلیٰ کا نوٹس