پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11بجے

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11بجے طلب، ایجنڈا جاری

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11بجے طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق اجلاس سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت صبح 11 بجے منعقد ہوگا۔
اجلاس کے جاری ایجنڈے کے مطابق صوبائی محکمہ خوراک سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے، اراکین اسمبلی کے توجہ دلاؤ نوٹسز بھی ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔
اجلاس میں مختلف محکموں کی 5 سالانہ کارکردگی رپورٹس پیش بھی کی جائے گی، اس کے علاوہ پ نجاب اسمبلی اجلاس میں امن و امان اور مہنگائی پر عام بحث بھی ہوگی۔
یاد رہے کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 11بجے طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  فضل الرحمان سے سنا تھا عمران خان اسرائیلی لابی کا ایجنڈا ہے، احسن اقبال