دوبارہ صدارتی انتخاب نہیں لڑ سکوں

اب کی بار ہار گیا تو دوبارہ صدارتی انتخاب نہیں لڑ سکوں گا، ٹرمپ

ویب ڈیسک: سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب کی بار ہار گیا تو دوبارہ صدارتی انتخاب نہیں لڑ سکوں گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ سے نجی تی وی شو میں سوال کیا گیا کہ اگر اگلے صدارتی انتخابات میں شکست ہوجاتی ہے تو کیا وہ آئندہ انتخاب میں حصہ لیں گے؟ اس پر سابق امریکی صدر نے جواب دیا کہ نہیں، میں نہیں سمجھتا کہ پھر انتخاب لڑوں گا۔
ٹرمپ نے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ 5 نومبر کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ضرور کامیاب ہوں گے۔
یاد رہے کہ انتخابات سے قبل ہونے والے مقبولیت کے سرویز میں موجودہ امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ دیکھا جارہا ہے۔
2020 کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن، ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دے کر صدر منتخب ہوئے تھے تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی شکست تسلیم نہیں کی تھی۔
اسی دوران 6 جنوری 2021 کو ٹرمپ کی ریلی کے بعد ٹرمپ کے حامیوں نے کیپٹل ہل پر حملہ کردیا تھا۔
یاد رہے کہ سابق امریکی صدر اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب کی بار ہار گیا تو دوبارہ صدارتی انتخاب نہیں لڑ سکوں گا۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈاپور نے رکاوٹ بنے ٹرک کا شیشہ توڑ دیا