12 اسرائیلی ایجنٹس پاسداران انقلاب ایران

12 اسرائیلی ایجنٹس پاسداران انقلاب ایران کے ہاتھ لگ گئے

ویب ڈیسک: ایرانی ایجنٹس گرفتار کرنے کے اسرائیلی دعوے کے بعد اب 12 اسرائیلی ایجنٹس پاسداران انقلاب ایران کے ہاتھ لگنے کا دعویٰ کیا جانے لگا ہے، اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایران نے اپنے چھ صوبوں میں کارروائیوں کے دوران 12 اسرائیلی ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے ملک کے چھ صوبوں میں صیہونی حکومت کے 12 ایجنٹوں کو گرفتار کرنے کی اطلاع دی، جو ایک نیٹ ورک کے صورت میں سکیورٹی مسائل پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
اس سلسلے میں جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غزہ اور لبنان کے عوام کے خلاف مذموم مقاصد کے لئے صیہونی حکومت اور اس کے حامی مخمصے سے بچنے کے لیے بحران کو ایرانی سرزمین تک پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
بیان کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں نے حق تعالیٰ کی مدد سے چوکسی، ہوشیاری، انٹیلی جنس برتری اور جہادی و انقلابی اقدامات کے ذریعے صیہونی حکومت کے ایک نیٹ ورک کا پتہ لگا کر اسے تہس نہس کردیا ہے۔
اس کارروائی کے دوران 12 اسرائیلی ایجنٹس پاسداران انقلاب ایران کے ہاتھ لگ گئے ، تاہم خبر رساں ایجنسی نے گرفتاریوں کی تاریخوں یا مقامات کی وضاحت نہیں کی ہے۔

مزید پڑھیں:  مارکسی نظریے کے حامی انورا کمارا نئے سری لنکن صدر منتخب