بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے

دیر بالا :بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ،2بہنیں جاں بحق

ویب ڈیسک: دیر بالا میں بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے ، کلہاڑیوں کے وار سے 2بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔
واقعہ دیر بالا کے علاقہ الماس عشیرئی درہ میں پیش آیا جہاں بچوں کی لڑائی میں بڑوں میں خوفناک تصادم ہوا ۔
لڑائی کے دوران کلہاڑیوں اور چھریوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔
کلہاڑیوں کے وار سے دو بہنیں جاں بحق جبکہ دو بہنوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے ۔
زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دو زخمی بہنوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔

مزید پڑھیں:  50ہزار ملازمین کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا