پشاور: محکمہ صحت کے مطابق صوبہ میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 675 ہوگئی ہے، صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے563 نئے ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔ صوبہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18ہزار 13ہوگئی ہے۔ کورونا وائرس سے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 248مریض صحت یاب ہوئےہیں۔
صوبہ میں کورونا وائرس سے اب تک 4539 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 6306گئی ہے۔ پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 345فراد انتقال کرچکے ہیں۔ پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں، پشاور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 127 افراد متاثر ہوئے ہیں۔